ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اپن انگڈی پولیس نے نابالغ لڑکی کے اغواء اور عصمت دری معاملے میں 4ملزمین کوکیا گرفتار

اپن انگڈی پولیس نے نابالغ لڑکی کے اغواء اور عصمت دری معاملے میں 4ملزمین کوکیا گرفتار

Wed, 24 Jul 2019 13:32:54    S.O. News Service

پتور24/جولائی (ایس اونیوز) اپن انگڈی پولیس اسٹیشن 17جولائی کو ایک نابالغ لڑکی کے والد نے شکایت درج کروائی تھی کہ اس کی بیٹی کا اغواء کیا ہے۔ پولیس نے فوری تفتیشی کارروائی شروع کی اور نہ صرف لڑکی کو ڈھونڈ نکالنے میں کامیاب رہی بلکہ چار ملزمین کواغواء اور عصمت دری کے معاملے میں گرفتار بھی کرلیا۔

    پولیس کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق گرفتار شدہ ملزمین کے نام  چندرکھشا(25سال)،سندیپ کمار(23سال)،لاوا کمار (27 سال) اور لکشمیشا(24سال) بتاہیں۔ تفتیش کے دوران ملزمین نے اس بات کا اقرار کیا ہے کہ ان چاروں کے علاوہ ایک اور مشتبہ ملزم متھن نے لڑکی کا فون نمبر ایک دوسرے کو دیاتھا اور انہوں نے الگ الگ موقع اورمقام پر لڑکی سے رابطہ کرکے اس کے ساتھ جنسی فعل انجام دیا تھا۔ملزمین کا کہنا ہے کہ لڑکی کے ساتھ اجتماعی عصمت دری نہیں کی گئی تھی۔

    پولیس نے تمام ملزمین کو گرفتاری کے بعد عدالت میں پیش کیااورانہیں عدالتی حراست میں بھیج دیا گیا ہے۔


Share: